گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اعلان کیا کہ محرم الحرام کے 10 دنوں میں کے الیکٹرک کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کرے گی، اگر کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کی تو وہ خود ان کے دفتر جائیں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہیں اشتعال انگیزی نہ ہو، اس لیے تمام مسالک کے علمائے کرام کو گورنر ہاؤس بلا کر لائحہ عمل طے کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری فوری عہدے سے مستعفی ہوں، پیپلز پارٹی کا مطالبہ
گورنر سندھ نے کہا کہ محرم الحرام کے 10 دنوں میں ایک دوسرے سے محبت اور اتفاق پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بیرونی دشمنوں کو یہ دیکھنے کا موقع نہ ملا کہ پاکستان میں لوگ ایک دوسرے سے دست گریباں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران کراچی میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ، رینجرز اور پولیس سمیت تمام فورسز اپنا کام کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل آیت اللہ غربی پاکستان آئیں گے جن کا استقبال کرنے وہ خود ایئرپورٹ جائیں گے، انہیں ریاست کا مہمان قرار دینے کے لیے حکومت پاکستان کو خطوط لکھیں ہیں، اس کے علاوہ زائرین کے لیے بھی خط لکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کامران ٹیسوری کی کرسی خطرے میں، گورنر سندھ کے لیے نیا نام سامنے آگیا
انہوں نے کہا کہ وہ خود وزیراعلیٰ سندھ سے بات کریں گے اور پوچھیں گے کہ ان کے اور کمشنر کی طرف سے کیے گئے وعدے اب تک پورے کیوں نہیں ہوئے۔
کامران ٹیسورئ نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں ایک سیل بنا دیا گیا ہے، جو کام نہیں ہورہا ہوگا گورنر ہاؤس اس کی مانیٹرنگ کرے گا اور متعلقہ محکمے سے بھی بات کرے گا۔