مصنوعی آبشار اور سوئمنگ پول نے مظفر آباد کے باسیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

جمعرات 4 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر کہوڑی کے مقام پر ایک بہتے ہوئے پانی کے نالے کا تھوڑا سا رخ موڑ کر  مصنوعی آبشار بنائی گئی ہے، ساتھ ہی ایک سوئمنگ پول بھی بنا دیا گیا ہے۔

اب گرمی سے بچنے کے لیے  بہت سارے مقامی  لوگ اس آبشار کا رخ کرتے ہیں۔شہر مظفرآباد سے بھی بڑی تعداد میں لوگ وہاں جاتے ہیں کیونکہ یہ ان کے لیے نزدیک ترین سیاحتی مقام ہے۔ یہاں پر مردوں کے لیے الگ جگہ ہے جبکہ خواتین کے لیے الگ۔

جو جگہ خواتین کے لیے مختص ہے وہاں صرف خواتین یا فیملیز  ہی جاسکتی ہیں۔ جو جگہ مردوں کے لیے مختص ہے وہاں مرد اور بچے محفوظ طریقے سے سوئمنگ پول میں تیراکی کرتے ہیں یا پھر آبشار کے پاس بیٹھ جاتے ہیں۔

اس آبشار کا پانی بہت ٹھنڈا ہے۔ اس آبشار کے پاس بیٹھ  کر لوگ کھانا کھاتے ہیں اور آم  ٹھنڈے کرکے ان سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اکثر لوگ پورا دن اس آبشار کے پاس گزارتے ہیں اور شام ہونے سے پہلے گھروں کو لوٹتے ہیں۔

آبشار کے مقام پر موجود مظفرآباد کے رہائشی ماجد نقوی نے وی نیوز کو بتایا کہ مظفرآباد شہر میں  گرمی سے تنگ لوگ دن کو اس جگہ کا رخ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت کو چاہیے کہ مظفرآباد شہر میں بھی سوئمنگ پول بنائے جائیں تا کہ شہر کے لوگ گرمی سے بچنے کے لیے اپنا کچھ وقت وہاں سکون سے گزار سکیں۔

مظفرآباد سے آئے ایک دوسرے نوجوان نے وی نیوز  سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سوئمنگ پول کی زیادہ گہرائی نہیں ہے، اس لیے  یہاں ڈوبنے کا خطرہ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا یہاں آ کر تیراکی بھی سیکھی جا سکتی ہے۔ دریا میں ڈوبنے کا خطرہ ہوتا ہے اس لیے یہ جگہ محفوظ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل