تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراد نے کہا ہے کہ ان سے استعفی مانگنے والے بہت سے لوگ شیر افضل مروت کی طرح سڑکوں پر پھر رہے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے گزشتہ دنوں سینیٹر شبلی فراز سے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا، شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ عمر ایوب کا پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دینا پارٹی کے لیے اچھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ’عمران خان آزادی والے جس ایجنڈے پر نکلا تھا وہ آج ختم‘ شیرافضل مروت غصے سے آگ بگولا کیوں؟
انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چند لوگوں کی وجہ سے پارٹی ایک بھی کام کرنے میں ناکام رہی ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور مینڈیٹ کا واپس حاصل کرنا نظر نہیں آرہا، موجودہ قیادت لوگوں کو عظیم تحریک کے لیے متحرک کرنے کے لیے ناکام نظر آئی ہے۔
شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ شبلی فراز کو بھی پارٹی آفس اور سینیٹ کا عہدہ دونوں چھوڑ دینے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں : شیرافضل مروت کا پی ٹی آئی کی تمام کمیٹیوں سے اخراج، کور کمیٹی نے توثیق کردی
شیر افضل مروت کے اس بیان پر اپنے ردعمل میں شبلی فراز نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی طرح بڑے لوگ سڑکوں پر پھر رہے ہیں جو استعفیٰ مانگتے ہیں، فواد چوہدری سے ہماری جماعت میں سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
شبلی فراز نے کہا کہ کچھ لوگوں کو ٹی وی پر بٹھا کر ایک دوسرے کے خلاف باتیں کروائی جا رہی ہیں، سب جانتے ہیں کہ یہ لوگ کہاں سے آگئے ہیں، پی ٹی آئی میں 2 نہیں ایک ہی بانی پی ٹی آئی کا دھڑا ہے، ہماری پارٹی کے خلاف ایک مہم لانچ کی گئی ہے،
یہ بھی پڑھیں : فواد چوہدری بھگوڑے ہیں ان کی بات کا کیا جواب دوں؟ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز
شبلی فراز نے پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کے خلاف بغاوت اور غداری کا مقدمہ درج کرانے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پر 200 کیسز ہیں ایک اور سہی، کچھ فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اور احسن اقبال نے بیان دیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 5 سال جیل میں ہونا چاہیے۔