’شہباز شریف ہر جگہ پاکستان کو شرمندہ کررہے ہیں‘، وزیراعظم کی نئی ویڈیو پر تنقید کیوں؟

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے حال ہی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کی جہاں انہوں نے سائڈلائنز پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بھی ملاقات کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور شہباز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے مصافحہ کے بجائے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے پہلے ہاتھ ملایا۔

ویڈیو پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیا جا رہا ہے ایک صارف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے روسی صدر سے ہاتھ ملانے کی بجائے پہلے روسی وزیر خارجہ کو ترجیح دے کر پیوٹن کو ناراض کیا، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ روسی صدر پہلے ہی گذشتہ 26 سالوں سے پیوٹن  پاکستان کا دورہ نہیں کر پائے۔

صحافی مطیع اللہ جان نے وزیراعظم شہباز شریف کے روسی صدر کی بجائے روسی وزیرخارجہ سے پہلے مصافحہ کرنے کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے طنزاً لکھا کہ جب آپ روسی صدر کے ساتھ کھڑے ہوں اور اچانک نیب کا تفتیشی کمرے میں داخل ہو تو آپ ایسے ہی کرتے ہیں جیسے شہباز شریف نے کیا۔

شمس خٹک لکھتے ہیں کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شہباز شریف نے روسی صدر کے بجائے پہلے روسی وزیرِ خارجہ سے ہاتھ ملایا اور روسی چینل نے اس کی میم بنا کر چلا دی، صارف نے وزیراعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہر جگہ پاکستان کے لیے شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ روسی صدر پیوٹن شہباز شریف کو دیکھ کر کیا سوچ رہے ہیں؟

حرا نامی صارف لکھتی ہیں کہ مجھے یقین ہے کہ شہباز شریف کی اس حرکت کے بعد روسی صدر پیوٹن پاکستان کا دورہ کرنے کا سوچیں گے بھی نہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے روسی صدر کو ان کی حالیہ الیکشن میں جیت پر مبارک باد پیش کی اور دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ شہباز شریف اور ولادیمیر پیوٹن نے تجارت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر سابق پی ٹی آئی رہنما کیا کہتے ہیں؟

پاک سعودی دفاعی معاہدے میں تُرکیہ کی شمولیت کا کتنا اِمکان ہے؟

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘