حکومتِ پاکستان کا جنگ زدہ غزہ کے میڈیکل طلبا کے لیے بڑا اعلان

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ہائی کمیشن لندن کی سفارش پر حکومتِ پاکستان نے جنگ زدہ غزہ کے ان طلبا کے لیے بڑا اعلان کیا ہے جو میڈیکل سے متعلق تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

غزہ میں جنگ کے تناظر میں پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ غزہ کے میڈیکل طلبا تعلیم جاری رکھنے کے لیے پاکستان آسکتے ہیں اور پاکستان ان کی میزبانی کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

حکومتِ پاکستان نے غزہ کے میڈیکل طلبا کو پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ: جنگ کے باعث کتنے طلبا تعلیم سے محروم؟

نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ہدایت پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی جانب سے  کیا گیا یہ فیصلہ غزہ کے طلبا کو انسانی بنیادوں پر پاکستان میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کے قابل بنائے گا۔

غزہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی طلبا 20 اور 30 کے گروپوں میں جلد ہی پاکستان کے میڈیکل کالجوں میں داخل کیے جائیں گے۔

اس فیصلے سے غزہ کے طلبا پاکستان میں اپنی طبی تعلیم مکمل کرسکیں گے اور ان طلبا کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد غزہ میں کارڈیالوجی، آرتھوپیڈکس، آنکولوجی، پیڈیاٹرکس اور سرجری کے شعبوں میں کافی مدد میسر ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: غزہ میں لاپتا، گرفتار اور مار ے گئے بچوں کی تعداد 21 ہزار سے متجاوز

جنگ زدہ غزہ کے میڈیکل طلبا کو سہولت فراہم کرنے کی تجویز لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی سفارش پر کی گئی ہے-

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp