کیا پاسپورٹ نہ رکھنے والے طالبعلموں کو اب یونیورسٹی میں ایڈمیشن نہیں ملے گا؟

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد نے 3 سالہ ماڈرن ایگریکلچر ٹیکنالوجی ڈپلومہ میں داخلے کے خواہشمند طالبعلموں جن کا نام حتمی میرٹ لسٹ میں آئے گا ان کے لیے دیگر ضروری کاغذات کے علاوہ پاسپورٹ کی کاپی جمع کرانے کی شرط بھی عائد کر دی ہے۔ جو طالبعلم پاسپورٹ کی کاپی جمع نہیں کرائیں گے وہ یونیورسٹی میں داخلے کے اہل نہیں ہوں گے۔

یونیورسٹی کے آفیشل فیس بک پیج پر ایڈمیشن سے متعلق یہ پوسٹ لگانے کے بعد طالبعلموں کی جانب سے اس پر تنقیدی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کئی طالبعلم اس حوالے سے فکر مند نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ بنوانے جائیں تو 6 مہینے سے پہلے پاسپورٹ ہی نہیں ملتا تو ایسے میں ایڈمیشن کا کیا ہو گا۔ کیا پاسپورٹ نہ رکھنے والے طالبعلموں کو ایڈمیشن نہیں دیا جائے گا؟

جبکہ کئی صارفین ایسے تھے جو یونیورسٹی انتظامیہ کے اس فیصلے پر سوال اٹھانے لگے کہ ہم اپنی تعلیم کے لیے بیرون ملک نہیں جا رہے، پھر  پاسپورٹ کی کاپی جمع کرانے کی ضرورت کیوں ہے۔

دوسری طرف یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  وہ اچھی کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو 2 سیمسٹروں کی تعلیم کے لیے چین بھیجنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ طلبا و طالبات سے پاسپورٹ طلب کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp