100 روپے کے لوڈ پر اب صارف کو کتنا بیلنس ملے گا؟

ہفتہ 6 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موبائل فون جو جدید دور میں عوام کے لیے ایک دوسرے سے رابطے کے لیے بہترین سہولت ہے، لیکن اب پاکستانیوں کے لیے یہ سہولت بھی مشکل بنا دی گئی ہے، کیوں کہ موبائل فون اور اس کے استعمال پر نئے بجٹ میں اس قدر بھاری بھرکم ٹیکس عائد کر دیے گئے ہیں کہ ہر صارف کے لیے بیلنس لوڈ کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نان فائلرز کو کہاں اور کتنا اضافی ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے؟

نئے ٹیکسز سے موبائل فونز اور اس کا استعمال اس قدر مہنگا ہوگیا ہے کہ ڈیجیٹل ترقی پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

صدر الیکٹرون ڈیلرز منہاج گلفام کے مطابق صارفین کے ساتھ ستم ظریفی یہ بھی کہ بڑے ڈیلرز نے منافع کمانے کے لیے موبائل فونز کی کھیپ ذخیرہ کرنا شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موبائل فونز، درآمدی گاڑیاں، سیمنٹ، لوہا اور سگریٹ مہنگے، سولر پینل سستے، مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش

حکومت نے نئے بجٹ میں موبائل بیلنس لوڈ کرنے پر 75 فیصد ایڈوانس ٹیکس اور جنرل سیکز ٹیکس کو 15  فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کردیا ہے، یعنی سو روپے کا لوڈ کرانے پر صارف کو صرف 5 روپے 50 پیسے کا بیلنس ہی میسر آسکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp