کرکٹ بورڈ کا ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم کی بہتری کے لیے اہم فیصلہ

ہفتہ 6 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم پر مشاورت کے لیے لاہور طلب کیا ہے۔ محسن نقوی سوموار 8 جولائی کو سابق انٹرنیشنل کرکٹرز سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سابق کرکٹرز سے ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم پر فیڈ بیک لیا جائے گا، بہتر تجاویز سے سسٹم کو پر کشش بنایا جائے گا۔ چیمپئنز کے نام سے شروع ہونے والے نئے ٹورنامنٹ پر بھی کرکٹرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کرکٹ بورڈ نے کچھ دن قبل ڈومیسٹک کرکٹ کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی20، ون ڈے اور فرسٹ کلاس تینوں فارمیٹس کے ایلیٹ ٹورنامنٹ کرائے جائیں گے جس میں ٹیسٹ اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی شرکت بھی لازم ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp