پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے 4 دنوں کے لیے صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن کے ذریعے بتایا ہے کہ صوبے بھر میں 7 سے 10 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور عواممی مقامات پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ ایام میں جلوس کے راستوں کے اطراف اور مکانات کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : محرم الحرام، سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ، کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی
جلوس کے راستوں کے اطراف عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں جمع کرنے پربھی پابندی ہوگی۔
یاد رہے کہ سندھ حکومت نے بھی سندھ حکومت نے بھی محرم الحرام میں 9 اور 10 محرم کو دفع 144 نافد کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ اس دوران صوبے میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔
سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق نوٹی محرم الحرام میں مجالس اور امام بارگاہ کے علاوہ 5 سے زیادہ افراد کے ایک ساتھ کھڑے ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ہوٹلز اور عوامی مقامات پر وی سی آر اور فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت کا محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنےکا فیصلہ
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ڈبل سواری کی پابندی سے خواتین ، 12 سال سے کم عمر بچے ، بزرگ شہری ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے افسران و اہلکار مستثنیٰ ہوں گے، جبکہ سرکاری سیکیورٹی اہلکاروں کے سوا کسی کو اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ ماضی میں محرم الحرام کے دوران دہشتگردی اور تخریب کاری کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کیساتھ بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔