نجی ٹیلی ویژن کی مقبول ڈراما سیریل ’حسرت‘ کی آخری قسط نشر ہوگئی ہے۔
آخری قسط کی تفصیل بیان کرنے سے پہلے آپ کو بتاتے چلیں کہ حسرت نجی ٹی وی کا مشہور ڈراما سیریل ہے، ڈرامے کی ہدایات سید میسم نقوی نے دی ہیں اور اسے رخشندہ رضوی نے لکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈراما ’پاگل خانہ‘ کی آخری قسط، نور کے افسوسناک انجام پر مداح مایوس
ڈراما بگ بینگ پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے، فہد مصطفیٰ اور ڈاکٹر علی کاظمی اس کے پروڈیوسر ہیں۔
ڈرامے کی کہانی ایک بزرگ خاتون کے حسد اور تلخی کے بارے میں ہے جو اپنی بہو ثنایا کی زندگی میں تباہی مچا دیتی ہے، حسرت کی کاسٹ میں کرن حق، فہد شیخ، جینس ٹیسا، سبحان اعوان، روبینہ اشرف، سمحان غازی، شرمین علی، پروین اکبر اور دیگر اداکار شامل ہیں۔
گزشتہ روز اس ڈرامے کی آخری قسط نشر ہوئی، جس میں ارحم کو ایک المناک کار حادثہ پیش آتے اور اسے تشویشناک حالت میں اسپتال جاتے دکھایا گیا۔
فبیہا نے ارحم اور ثنایا کو چھوڑ دیا لیکن اپنے بچے کو جنم دیتے وقت چل بسی، سنایا نے فبیہا کی بچی کو گود لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں : ڈراما ’جفا‘ کا رومانوی سین وائرل ہونے پر سحر خان تنقید کی زد میں
ڈرامے کی آخری قسط پر شائقین ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔ بہت سے لوگ آخری قسط پسند کررہے ہیں لیکن چند مداح فبیہا اور ارحم کے ایکٹ کو خوش کرنے پر ڈراما میکرز کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ انہوں نے ارحم کو ہیرو اور فبیہا کو مجرم دکھانے کی کوشش کی لیکن ارحم کو بھی اتنی ہی سزا دی گئی۔ ایک مداح نے لکھا کہ ’جو بھی دوسری شادی کرنا چاہتا ہے وہ اس ڈراما سیریل کے اختتام سے سبق لے۔‘
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’یہ ڈراما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی زندگی سے متاثر معلوم ہوتا ہے۔‘
کچھ ناظرین اس ڈرامے کے اختتام سے خوش نہیں ہیں کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ ارحم فبیہا کے ساتھ اس کی سزا برداشت کرے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈراما سنگ ماہ میں زاویار کی اپنے والد نعمان اعجاز کے ہاتھوں پٹائی کی روداد
ایک مداح نے لکھا ‘ہم ارحم اور اس کے گھر پر ثنایا کی گرفت دیکھنا چاہتے تھے اور چاہتے تھے کہ فبیہا اس کی زندگی سے چلی جائے، اور یہ ایک اچھا انجام ہے کیونکہ فبیہا نے ثنایا کے ساتھ غلط کیا۔‘
فریحہ کے ارحم اور ثنایا کو چھوڑنے کے فیصلے کو مداح سرا رہے ہیں لیکن وہ ان کی المناک موت پر افسردہ ہیں، چند پرستار فبیہا اور ثنایا دونوں کے لیے خوش کن اختتام چاہتے تھے۔