ڈراما ’جفا‘ کا رومانوی سین وائرل ہونے پر سحر خان تنقید کی زد میں

منگل 25 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سحر خان پاکستان کی معروف ٹیلی ویژن اداکار ہیں جنہوں نے پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں ہم ٹی وی کے مقبول صابن سیریل ’سنواری‘ سے ڈیبیو کیا۔ اس کے علاوہ ان کے دیگر قابل ذکر ڈراموں میں ’فارق‘، ’رنگ محل‘، ’زخم‘ اور ’پریوں کی کہانی‘ شامل ہیں۔

سحر خان کے مطابق ان کا معروف ڈراما ’سنواری‘ ہے جس سے ان کو شہرت ملی۔

حال ہی میں ’پریوں کی کہانی‘ میں کی گئی اداکاری نے ان کے اعتماد بخشا۔ سحر خان اس وقت ہم ٹی وی کے ڈراما ’جفا‘ میں عثمان مختار اور ضرار خان کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ اور ڈرامہ سیریل ’جفا‘ کے ان کے مناظر بھی وائرل ہورہے ہیں۔

سحر خان اور ضرار خان کے درمیان ’جفا ایپیسوڈ 5‘ کا ایک رومانوی سین ہم ٹی وی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر اپ لوڈ کیا تھا۔

یہ سین اپ لوڈ ہونے کے بعد سحر خان کی اداکاری کو مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

صارفین نے کہاکہ دو نوعمر طالبعلموں کے درمیان محبت کی تصویر کشی کرکے اچھا پیغام نہیں دیا جارہا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ سمیرا فضل کے اسکرپٹ کم و بیش ایک جیسے ہیں، ان کا بنیادی فوکس نوعمری کی محبت کی کہانی ہے۔

بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ کالج کے دو طالب علموں کے درمیان محبت نامناسب لگ رہی ہے اور جلد ہی پاکستانی ڈرامے مونٹیسوری جانے والے بچوں کی محبت کی کہانیاں بنائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز