کسی جگہ پریزینٹیشن دینی ہو، تقریر کرنی ہو یا یوٹیوب یا ٹی وی پر بات کرنی ہو، سب سے بڑی رکاوٹ سب کے سامنے بولنے کا خوف ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بولنے کا خوف دنیا میں سب سے زیادہ پایا جانے والا خوف ہے جو اندھیرے کے خوف یا جنگلی درندے کے خوف جیسا ہی خطرناک ہو تا ہے۔
مگر اس حوالے سے اچھی خبر یہ ہے کہ اس خوف پر قابو پانے کے چند طریقے ہیں جو تھوڑی سی پریکٹس سے ہر انسان سیکھ سکتا ہے۔ خاص طور پر نوجوان نسل میں دوسروں تک اپنی بات پہنچانے کے حوالے سے مہارتوں میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔
مہوش سلطانہ جو بین الاقوامی تربیت یافتہ ماہر ہیں اور بہتر بولنے کے حوالے سے کارپوریٹ ٹریننگ کرتی ہیں، آج وی نیوز کے ذریعے بتا رہی ہیں کہ بولنے کے خوف پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے اور کیسے اپنی کمیونیکیشن اسکلز کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔