عمر ایوب کا استعفیٰ نامنظور، عمران خان کا خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین

ہفتہ 6 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران کان کی ہدایات کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمر ایوب کو ہدایت کی ہے کہ وہ بطور مرکزی سیکریٹری جنرل خدمات جاری رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ میں چونکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی ہوں لہٰذا سیکریٹری جنرل کا عہدہ کسی اور رہنما کو دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمپلیکس کے باہر عمر ایوب سے ہاتھا پائی کس نے کی؟

اس سے قبل تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اور کورکمیٹی نے بھی عمر ایوب پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

پارلیمانی پارٹی اور کورکمیٹی نے متفقہ قراردادوں کے ذریعے بانی چیئرمین عمران خان اور چیئرمین بیرسٹر گوہر علی سے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی سفارشات کی تھیں۔

بانی چیئرمین عمران خان نے عمر ایوب کی تحریک انصاف کے لیے خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp