انسان کے کاٹے سے سانپ ہلاک، یہ عجیب و غریب واقعہ کہاں پیش آیا؟

اتوار 7 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لارڈ نارتھ کلف جنہیں برطانوی صحافت کا باوا آدم کہتے ہیں،خبر کی تعریف یوں کرتے ہیں۔ ’اگر کتا انسان کو کاٹ لے تو خبر نہیں مگر اگر انسان کتے کو کاٹ لے تو خبر ضرور ہے۔‘ اس تعریف پر پورا اترنے والا کوئی واقعہ شاید ہی کبھی پیش آیا ہو، تاہم انڈیا کی ریاست بہار میں اس سے ملتا جلتا واقعہ پیش آیا ہے، بس کتے کی جگہ سانپ نے لے لی ہے۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ بھارتی ریاست بہار کے علاقے ناواڈا میں ریلوے ورکر سنتوش لوہار گھنے جنگلات میں ساتھیوں سمیت ریل کی پٹری بچھانے کا کام کررہا تھا، رات کو وہ جنگل میں ہی سونے کی تیاری کررہا تھا کہ سانپ نے اسے کاٹ لیا۔

یہ بھی پڑھیں : جب بھوکے مگر مچھ کا ایک پیاسے اژدھے سے سامنا ہوا تو کیا ہوا؟

سنتوش لوہار نے جواباً سانپ کو پکڑ کر اپنے دانتوں سے اسے دوبار کاٹ لیا جس سے سانپ موقع پر ہی مر گیا جبکہ سنتوش کو اس کے ساتھی فوراً قریبی اسپتال لے گئے، جہاں علاج کے بعد وہ صحتیاب ہوگیا۔

سنتوش لوہار نے سانپ کو کیوں کاٹا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق ناواڈا کے مقامی لوگوں میں توہم پرستانہ عقیدہ ہے کہ اگر کسی انسان کو سانپ کاٹ لے تو وہ انسان اسی سانپ کو جواب میں کاٹ دے تو سانپ کے زہر کا اثر ختم ہوجاتا ہے، مذکورہ شخص نے اسی توہم پرست عقیدے پر عمل کیا، تاہم خوش قسمتی سے اس کی زندگی بچ بھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : برازیل کا جزیرہ جہاں دنیا کے زہریلے ترین سانپوں کا راج ہے

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت میں ہر سال تقریباً 50 ہزار افراد سانپ کے کاٹنے سے ہلاک ہو جاتے ہیں، سالانہ اندازے کے مطابق 3-4 ملین سانپوں میں سے 90 فیصد سانپ  چار بڑے گروپ (عام کریٹ، انڈین کوبرا، رسل وائپر اور آرا سکیلڈ وائپر) سے منسوب ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انڈونیشیا میں ایک 30 سالہ خاتون کو ایک اژدھے نے پوری طرح نگل لیا تھا، اس کے شوہر نے 30 فٹ کے اژدھے کے منہ میں اپنی زوجہ کا پاؤں دیکھا، جس پر اس نے اژدھے  کو مار ڈالا، اژدھے کا پیٹ چاک کر کے خاتون کو باہر نکالا تاہم وہ اس سے قبل ہی زندگی کی بازی ہار چکی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟