استنبول کے آسمان پر روشنی کا پراسرار ہیولیٰ، ویڈیو وائرل

اتوار 7 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ میں سوشل میڈیا ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں استنبول کے آسمان پر تیز روشنی کا ہیولیٰ دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ترکوں میں شدید تجسس پیدا کردیا ہے اور اس پر بحث جاری ہے۔ کئی شہریوں نے استنبول کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی پراسرار ہیولیٰ دیکھا ہے۔

ترکیہ میں مختلف علاقوں بورصہ، سکاریا، کوجایلی اور گورم میں شہری روشن ہیولیٰ کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ یہ ایک تیز روشنی تھی جو اچانک نمودار ہو کر غائب ہو گئی۔ ان میں سے کچھ کا خیال تھا کہ یہ ایک میزائل تھا جب کہ بعض اسے سیٹلائٹ سمجھتے رہے۔

مزید پڑھیں:سان ڈیاگو چڑیا گھر میں خطرے سے دو چار نایاب نسل کے مادہ بیئرڈز کی پیدائش

مقامی میڈیا نے رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ روشن ہیولیٰ مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے کے قریب دیکھا گیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ وہ شہاب ثاقب ہی ہو۔

ترک خلائی ایجنسی نے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ یہ ایک شہابیے جیسی کوئی چیز تھی مگر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ شہابیہ کے زمین کے ماحول میں داخل ہونے پر بننے والے رنگ کیمیائی ساخت، اس کی رفتار اور زمین کی فضا میں موجود گیسوں جیسے مختلف عوامل پر منحصر ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp