سان ڈیاگو چڑیا گھر میں خطرے سے دو چار نایاب نسل کے مادہ بیئرڈز کی پیدائش

جمعرات 27 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست سان ڈیاگو کے ایک چڑیا گھر نے میکسیکو اور وسطی امریکا سے تعلق رکھنے والے خطرے سے دوچار نایاب جانور بیئرڈز کے ہاں مادہ بچے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔

چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ 3 جون کو بیئرڈز لونا کے ہاں پیدا ہونے والا مادہ بچہ اب چڑیا گھر کے ہاتھی اوڈیسی سیکشن میں واقع ایک انکلوژر میں نمائش کے لیے رکھ دیا گیا ہے، جو کہ ایک نایاب نسل کا جانور ہے اور اس کی نسل آہستہ آہستہ معدوم ہوتی جا رہی ہے۔

چڑیا گھر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لونا اپنی بچی کے ساتھ آوازیں نکال رہی ہے اور ہر وقت اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ’ بیئرڈز  کے مادہ بچے کو ’زومیز‘ (خوراک) ملنا شروع ہو گئی ہے اور وہ پتوں اور اپنی خوراک کو پہچاننا شروع ہو گیا ہے۔ ماں زیادہ تر وقت اپنی بچی کے ساتھ ہی گزارتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بیئرڈز کے ہاں بچی کی پیدائش کو بیئرڈز کے تحفظ کی کوششوں میں ایک سنگ میل کے طور پر سراہا جا رہا ہے، جس کے بارے میں بین الاقوامی یونین فار کنزرویشن آف نیچر ریڈ لسٹ میں خطرے سے دوچار جانوروں کی نایاب نسل قرار دیا ہے۔

چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ ان جانوروں کو کوسٹا ریکا میں شکار، کھیتی باڑی، مویشیوں کی چراگاہوں، پام آئل اور ربڑ کے باغات کو فروغ دینے کی وجہ سے خطرہ لاحق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: غریبوں کی خدمت کرنے والا ادارہ بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہ رہ سکا، ایدھی سینٹر سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

نیشنل چیمپیئنز کپ: کھلاڑی ہفتے سے ملتان رپورٹ کریں گے، اسکواڈز کا اعلان

پی آئی اے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر بونس ملے گا، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری دے دی

اے آئی بھرتی کے نظام سے 40 سال سے زائد عمر کی خواتین متاثر؟ نوکری کی تلاش میں نئے چیلنجز سامنے آ گئے

پاکستان کی سروسز ایکسپورٹس میں 19 فیصد اضافہ، آئی ٹی شعبہ نمایاں، تجارتی خسارے میں بھی بڑی کمی

ویڈیو

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟