فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے قینچی پیٹ میں رہ جانے سے لڑکی انتقال کر گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے آپریشن کے بعد قینچی پیٹ میں رہ گئی، جس کے نتیجے میں لڑکی کا انتقال ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:سروسز اسپتال کی غفلت ،مریض گیٹ کے باہر دم توڑ گیا، 11 دن بعد لاش ملی
انتقل کر جانے والی لڑکی کے ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹرز نے دوران آپریشن بیٹی کے پیٹ میں قینچی چھوڑ دی تھی، پیٹ میں قینچی کی وجہ سے بیٹی کو انفیکشن ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس کا انتقال ہو گیا۔
پولیس سے مذاکرات کے بعد ورثا نے احتجاج ختم کر دیا، جب کہ اسپتال انتظامیہ نے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ماسپتال انتظامیہ کے مطابق لڑکی کی ایکسرے رپورٹ میں قینچی پیٹ میں موجود تھی، 5 روز علاج جاری رہا،انفیکشن پھیلنے کی وجہ سےلڑکی فوت ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:رنگ گورا کرنے والے انجیکشنز کے مضر اثرات، کیا ان پر پابندی عائد کی جا رہی ہے؟
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ورثا نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو درخواست دی تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ہیلتھ کیئر کمیشن کی ہدایات کی روشی میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔ دوسری جانب پولیس نے بھی متاثرہ خاندان کو ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔