وزیراعظم کا دورہ کراچی، مقاصد کیا ہیں؟

اتوار 7 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقاتیں کریں گے، امکان ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف شہر قائد میں تاجر برداری سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کی نیت صاف ہے، امید ہے تمام وعدے پورے ہوں گے، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کراچی بندرگاہ کا دورہ بھی کریں گے اور بندرگارہ پر آپریشنز کا جائزہ لیں گے۔

متعلقہ حکام وزیراعظم شہباز شریف کو کے پی ٹی، پورٹ قاسم اتھارٹی، پی این ایس سی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی کارگو جہاز پورٹ قاسم ٹرمینل پر لنگر انداز

وزیرِاعظم شہباز شریف کو ملکی آمدنی میں اضافے اور کاروباری برادری کو سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم برآمدی ودرآمدی شعبے کی اصلاحات کے حوالے سے بھی کاروباری شخصیات سے بریفنگ لیں گے اور اس حوالے سے اہم فیصلے کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp