ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

اتوار 7 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ روہت شرما ایک روزہ اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے روہت شرما کو ایک روزہ کرکٹ اور ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ ہمارا اگلا ہدف ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں پُرامید ہوں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم روہت شرما کی قیادت میں یہ دونوں ایونٹس جیتے گی۔

جے شاہ نے ٹی20 ورلڈ کپ کی جیت بھارتی ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ، کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور جڈیجا کے نام کرتے ہوئے کہاکہ روہت شرما کی قیادت میں بھارت نے ایک سال میں 3 بڑے فائنل کھیلے۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ کی چیمپیئن ٹیم کے لیے کتنی رقم کا اعلان کیا، سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

واضح رہے کہ بھارت نے حال ہی میں دوسری مرتبہ ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے، بھارتی ٹیم نے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دی۔

یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں جیت کے بعد کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور رویندرا جڈیجا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، جبکہ بھارتی ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ کا بھی یہ آخری ایونٹ تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp