فلم ’ٹائی ٹینک‘ کے پروڈیوسر جون لینڈاؤ دنیا سے چل بسے

اتوار 7 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم ’ٹائی ٹینک‘ کے پروڈیوسر جون لینڈاؤ دنیا سے چل بسے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جون لینڈاؤ کے اہلخانہ اور قریبی دوست ہدایت کار جیمز کیمرون نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، پروڈیوسرجون لینڈاؤ کی عمر 63 برس تھی۔

یہ بھی پڑھیں ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی کروڑوں میں نیلام

جیمز کیمرون نے کہاکہ جون لینڈاؤ ان کے قریبی دوست تھے جن کے ساتھ 31 برس کا تعلق تھا۔

واضح رہے کہ جان لینڈاو نے مشہور فلم ’ٹائی ٹینک‘ اور اواتار جیسی شاہکار فلموں کو پروڈیوس کیا۔

ٹائی ٹینک 1997 میں ریلیز ہوئی جو ان کی پہلی فلم تھی جس نے دنیا بھر میں ایک ارب ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کیا تھا، جبکہ آسکر ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

بنگلہ دیش: بی این پی رہنما الیاس علی کے لاپتا ہونے کے معاملے میں نئے انکشافات، سابق حکومت پر سنگین الزامات

انڈونیشیا میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ جاری

5 دہائیوں بعد انسان دوبارہ چاند کی طرف روانہ، ناسا نے تاریخی آرٹیمس ٹو مشن کامیابی سے لانچ کردیا

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے اثرات: برطانوی پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟