’ووٹ کو عزت دو‘ کے بیانیہ سے پیچھے ہٹنا ن لیگ کے ساتھ اختلافات کی وجہ بنا، شاہد خاقان

اتوار 7 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاستدان و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میرا مسلم لیگ ن کے ساتھ مسئلہ تب شروع ہوا جب وہ ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے سے پیچھے ہٹ گئے۔

نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے پر مجھے کوئی مسئلہ نہیں تھا، ہمیشہ کہا ہے کہ نواز شریف میرے لیڈر رہے۔

یہ بھی پڑھیں موجودہ سیاسی جماعتوں نے اقتدار کے لیے اصولوں پر کمپرومائز کرلیا، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ میں نے ایک سال قبل نواز شریف کو بتا دیا تھا کہ الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔

انہوں نے کہاکہ اقتدار حاصل کرنا اگر کامیابی ہے تو بہت سی پارٹیوں کو ملا، لیکن اصل کامیابی تب ہوگی جب ملک کامیاب ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آئین پر چلنے کا سفر ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، لیکن آخرکار کامیابی آئین کی ہی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں نئی سیاسی جماعت ’عوام پاکستان‘ لانچ، وزیراعظم آرمی چیف کے تابع نہیں ہوسکتا، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم نے کہاکہ اقتدار میں بیٹھی جماعتوں کو عوام کی فکر ہی نہیں، ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز اپنی نئی سیاسی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ کا اعلان کیا ہے۔ اس میں ان کے ساتھ مفتاح اسماعیل، مہتاب عباسی اور دیگر شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp