موجودہ سیاسی جماعتوں نے اقتدار کے لیے اصولوں پر کمپرومائز کرلیا، شاہد خاقان عباسی

ہفتہ 6 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوام پاکستان پارٹی کے کنونیئر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی جماعتوں نے اقتدار کے لیے اصولوں پر کمپرومائز کرلیا ہے، مسلم لیگ ن ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ سے ہر قیمت پر اقتدار کے حصول کی طرف آگئی، اس لیے میں ان کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا تھا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ملکی مسائل کے حل کے لیے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا۔

یہ بھی پڑھیں نئی سیاسی جماعت ’عوام پاکستان‘ لانچ، وزیراعظم آرمی چیف کے تابع نہیں ہوسکتا، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہاکہ ملک میں سب کو آئین کے مطابق چلنا ہوگا، وزیراعظم آرمی چیف کے ماتحت نہیں ہوسکتا، ہمارے پاس پاکستان کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ نئی سیاسی جماعت کا نام مسلم لیگ رکھیں لیں اور آگے اے بی سی کچھ بھی لگا لیں مگر میں نے اس سے اختلاف کیاکہ پہلے بھی ایسی بہت سی پارٹیاں ہیں جو کچھ نہیں کرسکی۔

انہوں نے کہاکہ مفتاح اسماعیل ہماری سیاسی جماعت کا حصہ ہیں جبکہ مصطفیٰ نواز کھوکھر جلد ہمارے قافلے میں شامل ہو جائیں گے، انہوں نے کچھ وقت لیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ فواد حسن فواد کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں گے، اس کے علاوہ ہم صوبوں میں جاکر عوام کو اپنا ویژن بتائیں گے، یہ سفر اتنا آسان نہیں بہت کٹھن ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’عوام پاکستان پارٹی‘ کی لانچنگ پر تضادات سے بھرپور تقریریں سننے کو ملیں، عطا تارڑ کا ردعمل

سابق وزیراعظم نے کہاکہ ہمارے سیاسی سفر کا حصہ بننے والا کسی بھی جماعت سے ہو اس پر اعتراض نہیں، ہمیں نظام کی اصلاح کرنا ہوگی اور انصاف کے نظام کو بدلنا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حالیہ عام انتخابات کی شفافیت کے حوالے سے تمام پولنگ اسٹیشنز کے پریذائیڈنگ افسران کو بلا کر پوچھا جائے، عدلیہ کو چاہیے کہ سارے حلقوں کو اوپن کرے۔

انہوں نے کہاکہ فارم 45 اور 47 والا معاملہ میرے ساتھ ہوچکا ہے، بعد میں تھیلوں سے بھی ریکارڈ کے مطابق ہی ووٹ نکل آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اراکین اسمبلی کے فنڈز کا نصف جیبوں میں چلا جاتا ہے، شاہد خاقان عباسی

انہوں نے کہاکہ اس وقت 2 کروڑ 60 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جن کے لیے بجٹ میں کوئی پیسا نہیں رکھا گیا، ہمیں شرح خواندگی میں اضافے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ غیرمعمولی حالات میں غیرمعمولی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ سیاست میں پیسے کی اہمیت کو ختم کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ