گرمی سے ستائے اہلِ کراچی کو بارش کب نصیب ہوگی؟

پیر 8 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی پر گزشتہ ایک ہفتے سے بادلوں کا راج ہے لیکن اس کے باوجود درجہ حرارت میں کسی قسم کی کوئی کمی کے آثار نہیں ہیں، شدید حبس کی اس صورت حال میں ایک لمحہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بس اب یہ بادل برس پڑیں گے لیکن ایسا ہونے کا نام ہی لیتا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اپر ایئرسرکولیشن یعنی بالائی ہوا کی گردش کے زیر اثر گزشتہ روز سندھ کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، تازہ ترین پیش رفت میں اس گردش کا آج مزید جنوب مغرب کی جانب پیشقدمی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز کب ہوگا؟

اسی بالائی ہوا کی گردش کے زیر اثر آج 8 جولائی کو بھی سندھ کے بہت سے علاقوں میں درمیانی سے موسلادھار بارشیں متوقع ہیں، مغربی ’ٹرف‘ کے اثر و رسوخ کی وجہ سے سندھ کے مغربی اور وسطی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور آندھی کے واقعات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق اسی بالائی ہوا کی گردش کا کراچی شہر پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔ ’آج گرم اور انتہائی مرطوب دن متوقع ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36-37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ زیادہ نمی کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 45-52 سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔‘

مزید پڑھیں: مون سون کا آغاز، ہنگامی صورتحال میں وزیر اعظم خود نگرانی کریں گے

تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر تک گرج چمک کے بادلوں کی تشکیل شہر سے کچھ دور شمال اور شمال مغرب کی جانب متوقع ہے مون سون کا آغاز، ہنگامی صورتحال میں وزیر اعظم خود نگرانی کریں گے، معاون ہواؤں کی وجہ سے بادلوں کی یہ تشکیل شہر کے کئی حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا سبب بن سکتی ہیں، جس کے امکانات 55-65 فیصد ہیں۔

جواد میمن کا کہنا ہے کہ گرم زمینی حالات اور نمی کی زیادہ دستیابی کی وجہ سے اس بات کے کچھ امکانات ہیں کہ شہر کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہو سکتی ہے لیکن مختصر مدت کے لیے اس کے امکانات تقریباً 30 فیصد ہیں۔

مزید پڑھیں: درخت، پانی اور ہم کہاں کھڑے ہیں؟

’چونکہ یہ ایک کمزور بالائی ہوا کی گردش ہے اور مغربی ٹرف اور خشک ہواؤں کی مداخلت کی وجہ سے شہر کے مختلف حصوں میں مون سون کی پہلی بارش ہلکی سے درمیانے اسپیل کی صورت میں ہونے کا امکان ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان