شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی متوقع

پیر 8 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں 9 مئی سے جڑے مقدمات میں لاہورکی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

جیل ذرائع  کے مطابق شاہ محمود قریشی کو سخت سیکیورٹی میں الصبح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے، جہاں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج آج 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

بیرسٹر تیمور ملک کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کولاہورکی انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش کیا جائے گا، انسداد دہشت گردی عدالت لاہورکے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی مقدمات کی سماعت کریں گے۔

مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قید عمران خان اور شاہ محمود کو نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی، زین قریشی کا دعویٰ

شاہ محمود قریشی کیخلاف لاہور میں 9 مئی کے متعدد مقدمات درج ہیں، لاہور پولیس اڈیالہ جیل میں ان مقدمات کے سلسلے میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش بھی کرچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp