2030 تک پاکستان کی آبادی کتنی ہوگی؟ وزارت صحت کا ہوشربا انکشاف

پیر 8 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 10 لاکھ ہے۔ آبادی 2.55 فیصد کی بلند شرح سے بڑھ رہی ہے، 2030 تک آبادی 26 کروڑ 30 لاکھ جبکہ 2050 تک 38 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ شہری آبادی والا ملک، آخر وجہ کیا ہے؟

ترجمان وزارت صحت کے مطابق مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ آبادی میں اضافے کی بلند شرح ہماری قومی ترقی کے لیے چیلنجز اور ہمارے وسائل پر دباؤ کا باعث ہے۔ پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک میں 5ویں نمبر پر ہے۔ 11 جولائی کو آبادی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ وزارت ہیلتھ سروسز 11 جولائی 2024 کو اسلام آباد میں ایک سیمینار کا انعقاد کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی لائحہ عمل پر مؤثر عمل درآمد ملک میں آبادی کے استحکام کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ وفاقی اور صوبائی ٹاسک فورسز کا قیام آبادی پر قابو پانے کے لیے اعلیٰ ترین سطح کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔عالمی دن کا مقصد عوام میں شعور پیدا کرکے پائیدار مستقبل کی طرف رہنمائی کرنے والا حل نکالنا ہے۔

مزید پڑھیں:دنیا کی آبادی کتنی ہوچکی، شرح پیدائش میں کون سے ممالک آگے ہیں؟

ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ امسال آبادی کے عالمی دن کا مرکزی خیال ’سب کے لیے پرعزم اور مساوی مستقبل کی طرف جامع اعداد و شمار کی قوت کو اپنانا‘ہے۔ اسلام آباد سیمینار میں وفاقی اور صوبائی وزرا، تمام سٹیک ہولڈرز اور میڈیا کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم کے کو آرڈینیٹر برائے صحت سیمینار کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ سیمینار میں آبادی کے مسائل اور خاندان میں توازن کے مرکزی خیال پر ماہرین کے پینل مباحثے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد گھر میں گرنے کے باعث زخمی، اسپتال منتقل کردیا گیا

تھائی لینڈ کا کمبوڈیا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، حملے میں ایک فوجی زخمی

پانچ بڑوں کی ملاقات کا مطلب نہ ہی سمجھا جائے: بیرسٹر گوہر نے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا

بنگلہ دیش: عثمان ہادی کے قتل کیس میں 17 ملزمان نامزد

پاکستان اور سری لنکا ٹی20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

ویڈیو

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟