دنیا کی آبادی کتنی ہوچکی، شرح پیدائش میں کون سے ممالک آگے ہیں؟

جمعہ 10 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گو دینا میں آبادی میں اضافے کے رجحان میں خاصے عرصے سے کمی دیکھی جا رہی ہے لیکن پھر بھی کرہ ارض پر اب انسانوں کی تعداد 8 ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔

اس حوالے سے امریکا کے ادارہ برائے مردم شماری کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کر چکی ہے تاہم لوگوں کی عمر میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بچوں کی پیدائش میں کمی آئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ دنیا میں آبادی میں اضافے کے رجحان کی رفتار طویل عرصے سے مسلسل کم ہے۔

امریکی مردم شماری بیورو کا اندازہ ہے کہ عالمی آبادی ستمبر 2023 کو مخصوص حد سے تجاوز کر چکی تھی۔ ادارے نے بیان میں نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ آبادی کی تعداد 10 ماہ قبل ہی مخصوص حد سے آگے نکل چکی تھی۔

 

22 نومبر 2022 کو 8 ارب کا دن قرار دیا گیا تھا۔ اس فرق کی وجہ یہ ہے کہ مختلف ممالک لوگوں کو مختلف طریقے سے گنتے ہیں یا بالکل نہیں گنتے جبکہ بہت سے لوگوں کے پاس پیدائش اور اموات کو ریکارڈ کرنے کا نظام نہیں ہے۔

آبادی میں کتنے برسوں سے خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا؟

دریں اثنا شرح پیدائش یا بچے پیدا کرنے کی عمر کی خواتین کے ہاں کم بچے پیدا ہو رہے ہیں۔ یہ شرح پیدائش اس سطح سے کم ہے جو موجودہ آبادی کی جگہ لینے کے لیے ضروری ہے۔ ایسا دنیا بھر میں ہو رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 50 سال سے زیادہ عرصے سے مجموعی آبادی میں اُتنا اضافہ نہیں ہو رہا جتنا ہو رہا تھا۔

ماہرین آبادی کا کہنا ہے کہ دنیا کی آبادی میں استحکام کے لیے باپ اور ماں دونوں کی جگہ لینے کے لیے ایک جوڑے کے ہاں2.1 بچے پیدا ہونا ضروری ہے لیکن تقریباً 3 چوتھائی لوگ اس وقت ان ممالک میں رہ رہے ہیں جہاں شرح پیدائش اس سطح کے قریب یا اس سے کم ہے۔

کن ممالک کی شرح پیدائش ضروری سطح سے زیادہ ہے؟

وہ ملک جہاں شرح پیدائش موجودہ آبادی کی جگہ لینے کے لیے ضروری سطح کے قریب ہے ان میں تیونس اور ارجنٹائن شامل ہیں۔

تقریباً 15 فیصد لوگ ایسے مقامات پر رہتے ہیں جہاں شرح پیدائش دنیا کی موجودہ آبادی کی جگہ لینے کے لیے درکار سطح سے نیچے ہے۔ کم شرح پیدائش والے ممالک میں برازیل، میکسیکو، امریکا اور سویڈن شامل ہیں۔

بہت کم شرح پیدائش والے ممالک میں چین، جنوبی کوریا اور سپین شامل ہیں۔ اسرائیل، ایتھوپیا اور پاپوا نیو گنی ان ممالک میں شامل ہیں جہاں شرح پیدائش موجودہ آبادی کی جگہ لینے کے لیے ضروری سطح یعنی 5 سے زیادہ ہے۔

ایسے ممالک میں دنیا کی آبادی کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ رہتا ہے۔ دنیا کی صرف 4 فیصد آبادی ایسے ممالک میں رہتی ہے جہاں شرح پیدائش 5 سے زیادہ ہے۔ یہ سب لوگ افریقہ میں رہتے ہیں۔ ادارہ مردم شماری کے مطابق سنہ 2060 تک عالمی سطح پر شرح پیدائش میں کمی کا امکان ہے اور اس وقت تک کسی بھی ملک میں یہ شرح 4 سے زیادہ نہیں ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں