نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ و سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے اسکول پر حملے نے دل افسردہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں غزہ جنگ کے 9 ماہ، کتنے بچے اور خواتین شہید ہوئیں؟
انہوں نے کہاکہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔
ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، کیونکہ معصوم جانوں کے ضیاع سے منہ نہیں موڑا جاسکتا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک اسکول پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 16 فلسطینی شہید ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں اسرائیلی فوج پر حماس کے حملوں کی ویڈیوز میں استعمال ہونے والے سرخ تیر کے نشان پر پابندی، آخر مسئلہ کیا ہے؟
غیرملکی میڈیا کے مطابق فلاحی ادارے کے ایک اسکول میں بے گھر فلسطینی خاندان پناہ لیے ہوئے تھے، جہاں اسرائیلی فوج نے بمباری کی۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک آپریشن کے بعد اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جنگ کا آغاز ہوا تھا جو اب تک جاری ہے، جس میں 38 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔