8 سے 15 جولائی تک موسلادھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

پیر 8 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے 8 سے 15 جولائی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 8 اور 9 جولائی کو سندھ اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ 10 سے 15 جولائی کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں بادل برسیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ‘موسم بہانا ہے مگر شندور فیسٹیول ملتوی ہونے کی وجوہات سیاسی ہوسکتی ہیں‘

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 سے 15 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک اور گردونواح میں بارش ہوگی۔ جبکہ 10 سے 16 جولائی کے دوران آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں مظفرآباد، وادی نیلم، باغ، حویلی، میرپور، کوٹلی اور گردونواح میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں کون کون سے سیاحتی مقامات موسم گرما میں گھومے جاسکتے ہیں؟

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے 11 سے 15 جولائی کے دوران گلگت بلتستان میں بھی وقفے وقفے کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

اس دوران سیاحوں کو حفاظتی تدابیر کے تحت آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ سفر کے دوران احتیاط کریں، اور ندی نالوں کے قریب جانیں سے احتیاط کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp