پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کرکٹرز سے ملاقات کی اور کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔
ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملاقات میں کھلاڑیوں کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں بھارت سے شکست، چیئرمین پی سی بی کا قومی ٹیم کی سرجری کا فیصلہ
انہوں نے کہاکہ اس موقع پر ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر بنانے پر مشاورت کی گئی، جبکہ کرکٹرز نے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو بہتر بنانے پر زور دیا۔
انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں نے فٹنس پر کوئی رعایت نہ برتنے کا مشورہ دیا ہے، کوچز کے ساتھ آج ملاقات نہیں ہوسکی، کل ملاقات کروں گا۔
صحافی کے سوال پر محسن نقوی نے کہاکہ بابر اعظم کے کپتان رہنے یا نہ رہنے پر ابھی کوئی بات نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں گراس روٹ لیول کی کرکٹ میں سرجری کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی
واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹیم میں سرجری کی ضرورت ہے۔