خاور مانیکا کی درخواست مسترد، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 13 جولائی سے قبل عدت کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم برقرار

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاور مانیکا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج کو 13 جولائی سے پہلے عدت کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔

عدت کیس میں اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کی عدالتی ہدایت پر نظرثانی کی درخواست پرسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی کی غیر حاضری پر ان کے معاون وکیل نے بتایا کہ سینئر وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں لہذا کیس میں کچھ دیر کا وقفہ کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدت کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزائیں برقرار، درخواستیں مسترد

جس کی مخالفت کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ خاور مانیکا کے وکیل نے لکھا ہے کہ وہ زیارت کیلئے عراق ایران جانا چاہتے ہیں لہذا مقدمہ کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کی ہدایت ختم کی جائے۔

جس پر جسٹس گل حسن اورنگزیب بولے؛ ساڑھے گیارہ بجے دوبارہ سماعت کریں گے اگر رضوان عباسی آ گئے تو اُن کے دلائل سن لیے جائیں گے ورنہ ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: عدت میں نکاح کا کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7،7 سال کی سزا سنا دی گئی

سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو یاددہانی کرائی کہ آج 9 جولائی ہے 12 جولائی فیصلہ کرنے کی ڈیڈلائن ہے، جسے تسلیم کرتے ہوئے عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا، تاہم وقفہ کے بعد دوبارہ سماعت کے دوران بھی خاور مانیکا کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے درخواست مسترد کردی۔

‏اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا کو 13 جولائی سے قبل عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف دورانِ عدت نکاح کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے عدالتی کارروائی نمٹادی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ کے مغربی ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے سے 17 افراد ہلاک

پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں نئی پیش رفت، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

حماس سمیت فلسطینی گروپس کا غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے سپرد کرنے پر اتفاق

بھارت کبھی کشمیریوں کے جذبۂ آزادی کو کمزور نہیں کر سکتا، کشمیری رہنما ملک عامر

کئی ممالک غزہ فورس میں شامل ہونے کو تیار، مگر اسرائیل کی منظوری لازمی، مارکو روبیو

ویڈیو

ٹی ایل پی پر پابندی، رضوی برادران مشکل میں، حیران کن شواہد سامنے آگئے

خیبر پختونخوا کی روایتی محفل کراچی تک کیسے پہنچی؟

ٹی ٹی پی صرف پاکستان نہیں پورے خطے کے لیے خطرہ ہے، میجر جنرل زاہد محمود

کالم / تجزیہ

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے

گھر میں ایک اور شکست، پاکستانی ٹیم ہمیں کب حیران کرے گی؟