بجلی کی بڑھتی قیمتوں اور تنخواہ دار پر ٹیکس کیخلاف ن لیگی رہنما سعد رفیق بھی چیخ اٹھے

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیگی رہنما اور سابق وزیر ریلوے سعد رفیق بھی بجلی کے بلوں میں اضافے پر بول پڑے، ان کا کہنا ہے کہ بجلی کےبڑھتے بِلوں کی ادائیگی نچلے و متوسط طبقے کی قوت برداشت سے پوری طرح باہر ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ڈاٹ کام پر اپنی ایک پوسٹ میں سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر بھاری ٹیکس روگ بن چُکا ہے، لوگ پریشان حال ہیں، اسکا حل نکالنا پڑے گا۔

’معاشی بحالی اور غربت میں کمی کیلئے وزیراعظم اورانکی ٹیم کی شبانہ روز کوشیشیں رائگاں نہیں جانی چاہییں۔‘

یہ بھی پڑھیں: میرے لیے بھی بجلی کا بل ادا کرنا مشکل ہوگیا ہے، ن لیگی رہنما عرفان صدیقی

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی بھی بجلی کے بھاری بل موصول ہونے پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ خود ان کے لیے بھی بجلی کے بل ادا کرنا محال ہوچکا ہے، ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل کی ادائیگی ان کے لیے بھی مشکل ہے۔

بجلی کے بھاری بلوں کی وجہ سے پریشان حال عوام کے ممکنہ احتجاج سے حکومت خوفزدہ تو نہیں؟ اس سوال پر عرفان صدیقی بولے کہ عوام جب کسی معاملے پر سڑکوں پر نکلتے ہیں تو وہ ایک لاوے کی صورت ہوتے ہیں جسے حکومت یا جبر کا کوئی ہتھکنڈا روک نہیں سکتا لیکن لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ملک کو اس کیفیت میں کس نے مبتلا کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل