پاکستان اور نیپال کے 4 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت پہاڑ سر کرلیا

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور نیپال سے تعلق رکھنے والے 4 کوہ پیماؤں کی ٹیم نے نانگا پربت پہاڑ سر کرلیا۔

نانگا پربت پہاڑ کو سر کرنے والے کوہ پیماؤں میں نیپال سے لکپا تیمبا شیرپا اور پیمبا شیرپا، جبکہ پاکستان سے دلاور سدپارہ اور فدا علی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں نامور کوہ پیما ثمینہ بیگ کو K2 مہم کیوں ترک کرنا پڑی؟

پہاڑی کو سر کرنے والے کوہ پیماؤں نے کہاکہ ہم نانگا پربت کو سر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ یہ سیزن کی پہلی مہم جوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں دنیا بھر سے کوہ پیما پہاڑوں کو سر کرنے کے لیے تشریف لاتے ہیں۔

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو گلگت بلتستان میں موجود ہے، اور اسے بھی سر کرنے کی ہر کوئی خواہش رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp