جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 3 جوان شہید

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کےد رمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگرد ہلاک کردیے، فوجی آفیسر شہید

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی اسداللہ، سپاہی محمد سفیان اور زین علی جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں افغانستان سے دہشتگردی کے ثبوت موجود، دشمن کے ٹھکانوں پر کارروائی ہمارا حق ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

واضح رہے کہ اس سے قبل شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں کیپٹن محمد اسامہ نے جام شہادت نوش کیا، جبکہ اس دوران 2 دہشتگردوں کو بھی ہلاک کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp