شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگرد ہلاک کردیے، فوجی آفیسر شہید

منگل 9 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں افغانستان سے دہشتگردی کے ثبوت موجود، دشمن کے ٹھکانوں پر کارروائی ہمارا حق ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں فورسز نے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، تاہم اس دوران پاک فوج کے آفیسر کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ شہید ہونے والے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں وزیر اعظم نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آپریشن ’عزم استحکام‘ کی منظوری دیدی

کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے اکتوبر 2020 میں پاک فوج کی این ایل آئی رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید کی عمر 24 سال تھی، جنہوں نے 4 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ انجام دیا، جبکہ شہید کے سوگواران میں والد، والدہ، ایک بھائی اور چار بہنیں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘