سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی نے فون ٹیپنگ کا فیصلہ مسترد کردیا

بدھ 10 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی نے فون ٹیپنگ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے قرارداد منظور کرلی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکیورٹی کے نام پر فون ٹیپنگ کرنے کی اجازت دینے کے فیصلہ کو نہیں مانا جائے گا۔

سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی اسلام آباد، میانوالی پولیس کی جانب سے گرفتاری کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔ قراداد میں  کہا گیا ہے کہ عمرایوب کی گرفتاری اپوزیشن لیڈر آفس کی توہین ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان اپنے دور میں فون ٹیپنگ کے فوائد بیان کرتے تھے، آج مخالفت کیوں؟ خواجہ آصف

قرار داد کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، موجودہ حکومت کی جانب سے ایسی کارروائیوں سے  اپنے آئینی حق کے حصول کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی، پی ٹی آئی بانی چئیرمین عمران خان کی قیادت میں متحد ہے۔

پارلیمانی پارٹی، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے کی شدید مذمت کرتی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان ختم کرکے نہ صرف پی ٹی آئی امیدوار بلکہ ووٹر کے حق کو بھی ختم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اپنے دور میں فون ٹیپنگ کے فوائد بیان کرتے تھے، آج مخالفت کیوں؟ خواجہ آصف

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان ختم کرکے نہ صرف پی ٹی آئی امیدوار بلکہ ووٹر کے حق کو بھی ختم کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف امید کرتی ہے کہ سپریم کورٹ مخصوص نشستوں کے زیر سماعت مقدمے کا جلد فیصلہ سنائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل