اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے میں ملوث مبینہ ملزمان کی ضمانت منظور

بدھ 10 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ سندھ کے علاقے سانگھڑ میں 25 روز قبل اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے مقدمے میں نامزد 6 مبینہ ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

ضلع سانگھڑ کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ون نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے مبینہ ملزمان کی صمانت منظور کی اور 2، 2 لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سانگھڑ میں ظالم وڈیرے نے غریب شہری کے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

عدالت نے جعفرجٹ، عابد شر، دریا خان شر، عبدالشکور شر، رستم شر  اور گل بیگ لاشاری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ 12 جولائی تک ملتوی کر دی۔

اونٹنی کیس میں اونٹنی کے مالک کے وکیل ایڈوکیٹ ایاز خاصخیلی نے بتایا کہ اونٹنی کے مالک سوماربیہن نے عدالت سے مرکزی کردار وڈیرہ غلام رسول کو مقدمے میں نامزد کرنے کی استدعا کی ہے ممکن ہے معزز عدالت اگلی پیشی پر درخواست کے بارے میں فیصلہ سنادے۔

مزید پڑھیں: عمر کوٹ : نامعلوم ملزمان نے اونٹنی کی چاروں ٹانگیں کاٹ کر ہلاک کردیا

واضح رہے کہ 25 روز قبل سانگھڑ میں سنگ دل وڈیرے نے کھیت میں داخل ہونے پر پہلے اونٹنی پر پہلے اپنے ملازمین کے ہمراہ شدید تشدد کیا اور پھر تیز دھار آلے سے اس کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چوہدری شجاعت کے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین بننے کی خبریں درست نہیں، ترجمان مسلم لیگ ق

سعودی عرب بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا رکن منتخب

میانوالی: نامعلوم افراد کا الیکٹرک بس پر پتھراؤ، شیشے توڑ دیے

سعودی عرب کی معاشی طاقت اور پاکستان کی ایٹمی قوت مل کر ایک نئی عالمی سپر پاور بنتی ہیں، رانا ثنااللہ

ایشیا کپ 2025: بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان نے حکمت عملی طے کرلی

ویڈیو

پاکستان بھارت کرکٹ سیاست کی نذر، نفرت میں بھی بھارت کا دہرا معیار

بھارت میں ’دماغ کھانے والے جراثیم‘ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 19 افراد ہلاک

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے