سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز کی فیس سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی

بدھ 10 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز کی فیس سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹا دی ہے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے میڈیکل کالجز کی فیس سے متعلق درخواست کی سماعت کی، درخواستگزار وکیل ذوالفقاراحمد ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔

سپریم کورٹ: میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر

کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصورعلی شاہ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ میڈیکل کالجز کی فیس پر کون سا قانون لگتا ہے؟ سپریم کورٹ ایسے تو کیس نہیں سن سکتی، کیا آپ نے پاکستان میڈیکل کمیشن سے فیس کے حوالے سے رابطہ کیا ہے؟

درخواست گزار ذوالفقاراحمد نے مؤقف اپنایا کہ انہوں نے وزیراعظم اور صدر مملکت کو میڈیکل فیس کے حوالے سے خط لکھا ہے، ہمارے بچوں نے تو لاکھوں روپے فیس ادا کرکے پڑھ لیا ہے، آنے والے طلبا کے مستقبل کا معاملہ ہے۔

وزیراعظم نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کو خوشخبری سنا دی

جسٹس منصورعلی شاہ نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ ان سے بات کریں جو فیس کی ریگولیٹری کرتے ہیں ؟

درخواستگزار نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان میڈیکل ڈینٹل ایکٹ بنایا گیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط لیا گیا ہے۔

ملک میں میڈیکل ایجوکیشن کے مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

جسٹس منصورعلی شاہ نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ ریگولیٹری کے پاس جائیں، معزز جج نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کا میڈیکل فیس دیکھنے سے متعلق کیا کام؟ فیس ریگولیٹری جب بنا ہوا ہے تو کیا درخواست گزار وہاں گئے ہیں؟ کیا ہم کمیشن بنا سکتے؟ ’آپ کا ذاتی مسئلہ ہے تو ریگولیٹری سے رجوع کریں۔‘

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹا دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ