سپریم کورٹ: میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان میں میڈیکل کالجز کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کے خلاف انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا جائے۔

درخواست گزار کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں فیسوں میں اضافہ کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیرون ممالک سے میڈیکل ڈگری رکھنے والے طلبا کی حوصلہ شکنی کرنے والوں کی بھی نشاندہی کی جائے۔

درخواست گزار نے کہاکہ میڈیکل کالجز نے فیس 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 22 لاکھ روپے کردی ہے۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے 2018 میں میڈیکل کالجز کی فیسوں سے متعلق فیصلہ دیا۔ میڈیکل کالجز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں فیسوں میں بے پناہ اضافہ کردیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی گئی ہے۔ میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کے بعد طلبا کے لیے تعلیم حاصل کرنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔

ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں