وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عرفان قادر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

بدھ 29 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ عرفان قادر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ عرفان قادر نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے عرفان قادر کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عرفان قادر کو اپنا وکیل مقرر کردیا ہے۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات ملتوی کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عرفان قادر روسٹرم پر آئے تو چیف جسٹس عمر عطا بند یال نے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کی نمائندگی نہیں کر سکتے۔

عرفان قادر نے چیف جسٹس کو جواب میں کہا کہ صرف یہ جاننا چاہتا ہوں کہ عدالت مجھے الیکشن کمیشن کے وکیل کے طور پر سننا چاہتی ہے یا نہیں؟ بنچ کہہ دے کہ میں الیکشن کمیشن کی نمائندگی نہ کروں تو چلا جاؤں گا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز حامد علی شاہ اور سجیل سواتی پیش ہوئے تھے، جس پر عرفان قادر کمرہ عدالت سے باہر چلے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلیم خان کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا، گھر کب جائیں گے؟

نائیجیریا میں خودکش دھماکوں کی لہر، 23 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

افغان طالبان کی پروپیگنڈا مہم جاری، شہری علاقوں میں دہشتگردوں کو پناہ دینے لگے

موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے معاملے میں شہریوں کو ہراساں نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

پاکستان میں مثبت معاشی پیشرفت، فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 427 ملین ڈالر ریکارڈ

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا