’قومی ٹیم کی کامیابی کے سوا کچھ نہیں چاہتا‘، وہاب ریاض کا نیا بیان سامنے آگیا

بدھ 10 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویاب ریاض نے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد اپنے بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پی سی بی میں نمایاں عہدے پر رہ کر ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے لیے کامیابی کے سوا کچھ نہیں چاہتا ہوں اور ہمیشہ پاکستان کرکٹ کا وفادار رہوں گا۔

وہاب ریاض نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے ان کی خدمات کا وقت ختم ہوچکا ہے، لیکن عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ جس کھیل سے وہ محبت کرتے ہیں، اس کی ایمانداری اور خلوص کے ساتھ خدمت کی ہے اور پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے 100 فیصد دیا ہے۔

مزید پڑھیں: اپنی برطرفی پر وہاب ریاض میدان میں آگئے، وضاحت میں کیا کہا؟

انہوں نے کہا کہ سلیکشن پینل کا حصہ بننا اعزاز کی بات ہے، قومی ٹیم کے انتخاب کے لیے 7 رکنی پینل کے حصے کے طور پر باہمی تعاون کے ساتھ فیصلے کرنا ایک اعزاز تھا۔ اس دوران ہر ایک کے ووٹ کا وزن برابر ہے، سب نے ایک ٹیم کے طور پر انتخاب کے فیصلے کیے اور اس عمل کی ذمہ داری کو یکساں طور پر بانٹ دیا، جس میں اپنا حصہ ڈالنا اعزاز کی بات تھی۔

وہاب ریاض نے کہا کہ گیری کرسٹن اور کوچنگ گروپ کی حمایت کرنا اعزاز کی بات ہے کیونکہ انہوں نے اس ٹیم کے لیے اپنا وژن مرتب کیا ہے، ٹیم کے لیے جو منصوبے کوچز نے بنائے ہیں وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہی ٹیم ایک غالب قوت کے طور پر ترقی کرتی رہے گی۔

’میں اس سفر میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں‘۔

 یہ بھی پڑھیں: اپنی برطرفی پر وہاب ریاض میدان میں آگئے، وضاحت میں کیا کہا؟

انہوں نے لکھا کہ میں پہلے بطور کھلاڑی اور اب سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن کر پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنے پر بے حد مشکور ہوں اور میں ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لیے دعائیں کیں۔ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے لیے کامیابی کے سوا کچھ نہیں چاہتا ہوں اور ہمیشہ پاکستان کرکٹ کا وفادار رہوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp