قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و سابق سلیکٹر عبدالرزاق نے سلیکشن کمیٹی سے ہٹائے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
عبدالرزاق نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اگر سب کو سلیکشن کمیٹی میں یکساں اختیارات حاصل تھے تو پھر ایک ووٹ سلیکشن کمیٹی میں 6 پر بھاری کیسے ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ’سرجری‘ شروع: وہاب، عبدالرزاق سلیکٹرز نہیں رہے، دیگر تبدیلیاں بھی متوقع
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے نکال دیا ہے۔
پی سی بی نے دونوں عہدیداروں کو ہٹائے جانے کی تصدیق بھی کردی ہے۔
وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے نکالے جانے پر سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے کہاکہ سمجھ نہیں آیا یہ کیسی سرجری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں بس بہت ہوا، جتنا موقع بابر کو ملا اتنا کسی کپتان کو نہیں ملا، شاہد آفریدی
یہ بھی یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹیم میں سرجری کرنے کی ضرورت ہے۔