خاتون مسافر کے انتقال پر غیر ملکی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

جمعرات 11 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی سے سری لنکا جانے والے مسافر طیارے میں سوار خاتون اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں جس کے باعث طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اترنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے دبئی جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، وجہ کیا بنی؟

پاکستان ایوی ایشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دبئی سے بذریعہ بینکاک کولمبو جانے والی غیر ملکی پرواز میں ایک مسافر خاتون کو اچانک دل کا دورہ پڑا ، خاتون فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 569 کے بوئنگ طیارے 737 میکس 8 طیارے میں سوار تھی۔

خاتون مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس پر طیارے کے پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کیا اور طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دینے کی درخواست کی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی پرواز میں دھماکے کی آواز، ریاض میں ہنگامی لینڈنگ

طیارہ جونہی کراچی ائیرپورٹ پر اترا تو سول ایوییشن اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے مسافر خاتون کا معائنہ کیا، جس پر معلوم ہوا کہ خاتون انتقال کر چکی ہیں ، خاتون کی موت کی تصدیق کے بعد طیارہ میت کے ساتھ واپس سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو روانہ ہو گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

شاہ محمود قریشی اسپتال منتقل،کن سابق ساتھیوں نے ملاقات کی، معاملہ کیا ہے؟

کراچی میں چوری شدہ موٹرسائیکل کا ای چالان، شہری حیران و پریشان

کینوا نے جدید اے آئی فیچرز سے لیس اپنا ڈیزائن ماڈل متعارف کرادیا

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟