ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں اوور اسپیڈنگ، ہیلمٹ نہ پہننا، سیٹ بیلٹ نہ لگانا اور ریڈ سگنل توڑنے جیسی خلاف ضابطہ اقدامات شامل ہیں۔
کراچی میں 4 سال قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل کا ای چالان اس کے اصل مالک کو موصول ہوگیا، جس پرشہری حیران و پریشان رہ گیا۔
متاثرہ شہری کے مطابق، اس کی موٹر سائیکل 4 سال قبل ٹیپو سلطان روڈ سے چوری ہوئی تھی، جس کی ایف آئی آر ٹیپو سلطان تھانے میں درج کروائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد ٹریفک قوانین کی مؤثر نگرانی، ہزاروں چالان جاری
تاہم 27 اکتوبر کو موٹر سائیکل نمبر پر ہیلمٹ نہ پہننے کے جرم میں 5 ہزار روپے کا ای چالان موصول ہوا۔
شہری نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل تو 4 سال سے اس کے پاس نہیں، پھر بھی جرمانے کا نوٹس اس کے نام پر بھیجا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان کی زد میں آگئے
دوسری جانب، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ شہر میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کے نفاذ کے بعد ہاتھ سے چالان کرنے کا عمل مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق، 27 اکتوبر سے فیس لیس ای ٹکٹنگ کے باقاعدہ آغاز کےصرف 6 گھنٹوں میں کراچی کے نئے ای چالان سسٹم نے 26 سو سے زائد چالان جاری کیے۔
مزید پڑھیں: سگنل خراب ہے لیکن کیمرے سے ڈر لگ رہا ہے، سڑک پر پھنسے کراچی کے نوجوانوں کی ویڈیو وائرل
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2662 خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔














