جیمز اینڈرسن کا الوداعی ٹیسٹ: ان کے ڈیبیو کے وقت موجودہ انگلش کھلاڑیوں کی عمریں کیا تھیں؟

جمعرات 11 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے 41 سالہ مایہ ناز فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن اپنا آخری ٹیسٹ میچ لارڈز میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیل رہے ہیں، اپنے دلکش رن اپ کے ساتھ دائیں ہاتھ سے تیز بولنگ کرنے والے اینڈرسن اپنے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خاصے متذبذب رہے ہیں لیکن اب یہ حتمی ہے کہ وہ بالآخر ٹیسٹ کرکٹ کو بھی الوداع کہہ رہے ہیں۔

انگلینڈ کی موجودہ ٹیم کے ارکان کو دیکھا جائے تو جیمز اینڈرسن ہر لحاظ سے ’اولڈ اسکول‘ کی نمائندگی کرتے ہیں، اپنے متاثر کن ریکارڈ اور مستقل مزاجی سے فٹ رہتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ اپنی جگہ مگر بحیثیت سینئر کھلاڑی انگلش کرکٹ ٹیم میں ان کی حیثیت بلاشبہ ایک کسی ’پدرانہ شخصیت‘ سے کم نہیں۔

اینڈرسن کا تجربہ اور ساتھی انگلش کھلاڑیوں کی عمریں

اپنے آخری ٹیسٹ میں جیمز اینڈرسن کے ساتھی انگلش کھلاڑیوں پر نظر ڈالی جائے تو دلچسپ حقیقت یہ سامنے آتی ہے کہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنیوالے اس منفرد بولر نے جب 2003 میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا تو اس وقت انگلینڈ کی موجودہ ٹیم کے 6 کھلاڑی 10 برس سے بھی کم عمر تھے۔

جیمز اینڈرسن کے الوداعی ٹیسٹ میچ میں ان کے ہمراہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنیوالے 10 کھلاڑیوں میں شامل زیک کرالی 5 سال کے تھے جب اینڈرسن نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا، بین ڈکِٹ کی عمر 8 سال جبکہ اولی پوپ 5 سال کے تھے۔

مایہ ناز انگلش بلے باز جو روٹ اس وقت 12 سال، ہیری بروک 4 جبکہ مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس 11، جیمی اسمتھ 2 سال جبکہ کرس ووکس اور گس اٹکنسن بالترتیب 4 اور 5 سال کی عمر تک پہنچے تھے، حال ہی میں انگلش ٹیم کا حصہ بننے والے پاکستانی نژاد آف بریک بولر شعیب بشیر اس وقت پیدا ہی نہیں ہوئے جب اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔

جیمز اینڈرسن کا متاثر کن کرکٹ ریکارڈ 

ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹوں کے کلب میں شامل 3 گیند بازوں میں سے ایک جیمز اینڈرسن یوں تو اپنی ریٹائرمنٹ سے کچھ دن کے فاصلے پرہیں تاہم اپنے اس آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے شین وارن کے 708 وکٹوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔

جیمز اینڈرسن 187 ٹیسٹ میں 700 بلے بازوں، 194 ون ڈے میں 269 اور 19 ٹی ٹوئنٹی میں 18 بلے بازوں کو آؤٹ کرچکے ہیں۔ (فائل فوٹو)

انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن  اب تک 987 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں،  وہ 187 ٹیسٹ میں 700 بلے بازوں، 194 ون ڈے میں 269 بلے بازوں اور 19 ٹی ٹوئنٹی میں 18 بلے بازوں کو آؤٹ کرچکے ہیں۔

عالمی کرکٹ میں 1000 بلے بازوں کو آؤٹ کرنے والے پہلے تیز گیند باز اور مجموعی طور پر تیسرے بولے بننے کے لیے انہیں اپنے 401 ویں بین الاقوامی ٹیسٹ میچ میں 13 وکٹیں درکار ہیں، جو بظاہر ناممکن نظر آتا ہے لیکن ان کی غیرمعمولی مستقل مزاجی کے پیش نظر کچھ بعید از قیاس بھی نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تحریک انصاف کی قیادت پر ابہام نہیں، اصل چیئرمین عمران خان ہی ہیں: سلمان اکرم راجہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان، قیادت کسے ملی؟

امریکا کا ویزا بانڈ پالیسی کا دائرہ مزید وسیع، وینزویلا سمیت 25 نئے ممالک فہرست میں شامل

واٹس ایپ کو مینول اپ ڈیٹ کرنے کا درست طریقہ کیا ہے؟

سینیٹ دفاعی کمیٹی کا اجلاس، کوئٹہ کے ہوائی کرایوں اضافے اور چترال پروازوں کی معطلی پر تشویش

ویڈیو

ہبل دور بین کی انوکھی دریافت، ایسی کہکشاں جس میں کوئی ستارہ نہیں

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟