آئی ایم ایف سے ختمی ڈیل کب ہوگی، وزیر خزانہ نے بتا دیا؟

جمعرات 11 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ نئے قرض پروگرام پر آئی ایم ایف سے معاہدہ رواں ماہ ہو جائے گا۔ آئی ایم ایف  سے مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے 5 وزارتوں کو ختم کیا جائے گا۔

سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ اخراجات میں کمی کے لیے 5 وزارتوں کو ختم کیا جائے گا، آئی ایم ایف سے مذاکرات مثبت انداز میں ہورہے ہیں، آئی ایم ایف اصل آمدن پر ٹیکس چاہتا ہے جو درست ہے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ چکر سے نکلنے کے لیے ٹیکسوں میں اضافہ ناگزیر ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کوئی ملک 9 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی پر نہیں چل سکتا۔ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے دیگر اداروں سے فنڈز ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران میکرو اکنامک صورتحال بہتر رہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم رہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ 2023 میں آئی ایم ایف پروگرام تاخیر کا شکار ہوا، جس کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر اور روپے کی قدر میں کمی ہوئی۔

’اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے، اس وقت ملک کے مجموعی معاشی اشاریے مثبت ہیں‘۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ نگران حکومت کے دوران انتظامی اقدامات کیے گئے تھے، فی الحال کسی چیز پر مصنوعی کنٹرول نہیں کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 9 فیصد ہوتے ہوئے ملک نہیں چل سکتا، ہم اس شرح کو بڑھا کر 13 فیصد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: توقع ہے کہ بہت جلد آئی ایم ایف سے نیا پروگرام طے ہوجائے گا، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ سارے شعبے ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر ہونا دیکھنا چاہتے ہیں، تاہم کوئی خود کو پہلے مشکل صورتحال میں ڈالنا نہیں چاہتا۔

انہوں نے بتایا کہ جون تک 52 ارب کے روپے کے ریفنڈز جاری کیے ہیں۔ ہم نے سب کو فائلر بنانا ہے، ہم سب کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر پر عوام کا اعتماد بڑھایا جائے گا، کیا آئی ایم ایف اندازے سے ٹیکس کے بجائے اصل آمدن پر ٹیکس مانگ رہا ہے، ہم اس کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟