کیلے سے کار اور سائیکل کے پرزے بنانے کا کامیاب تجربہ کیسے ممکن ہوا؟

جمعہ 12 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونیورسٹی آف مین سسٹم، اوک رج نیشنل لیبارٹری (او آر این ایل) اور یونیورسٹی آف ٹینیسی، ناکس ویل کے محققین نے کاروں اور سائیکلوں کے لیے ہلکے پھلکے پرزے تیار کرنے کے لیے کیلے کے فائبر سے بائیو میٹریل تیار کر لیا ہے۔

دلچسپ انجینئرنگ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق بائیو انجینیئرنگ کے ماہر کیٹ کلارکسن اور امبر ہبرڈ کی نگرانی میں کیا گیا، جو پائیدار مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز گروپ میں ’او آر این ایل آر اینڈ ڈی ایسوسی ایٹ اسٹاف ممبر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تخلیقی مصنوعی ذہانت کے پیٹنٹ میں چین نے دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا

اس مواد کو تیار کرنے کا مقصد روایتی مواد جیسے شیشے کے فائبر، کاربن فائبرز یا دھاتی مرکب کے استعمال کو کم سے کم کرکے کاربن فٹ پرنٹ کے استعمال کو معدود کرنا ہے۔ کیلے سے تیار کردہ یہ مواد قابل تجدید، بائیوڈی گریڈایبل ہے اور کم توانائی استعمال کرتا ہے۔

دلچسپ انجینئرنگ نے اوبرن یونیورسٹی کی جونیئر ایما ڈریک کے حوالے سے بتایا کہ ’ہم موسم گرما میں ایک تحقیقی منصوبے کے تمام مراحل سے گزرے‘۔ جس کے بعد ہم ’تجزیاتی تکنیک اور ان کی کیمیائی تبدیلی کی حد دونوں کو دیکھتے ہوئے بہت اچھے نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے‘۔

بنیادی طور پر فائبر کیلے یا کیلے کے پودے کے تنے سے حاصل کیا جاتا ہے، جس کے بعد اسے صاف کیا جاتا ہے، خشک کیا جاتا ہے اور پھر فائبر بنڈلز میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: افواہیں، پروپیگنڈا اور جھوٹی خبریں کیوں مقبول ہوتی ہیں؟

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ چونکہ کیلے خاص طور پر اپنی پکی ہوئی حالت میں نرم اور ملائم ہوتے ہیں، لہٰذا اس کے مواد سے فائبر حاصل کرنا زیادہ مشکل ہوتا ہے لیکن کیلے کا درخت سخت اور لمبا ہوتا ہے، جس کے تنے میں پایا جانے والا فائبر زیادہ اور مضبوط مواد بنا سکتا ہے۔

محققین کی ٹیم نے کیلے کے فائبر سے کامیابی کے ساتھ سائیکل کے عام پہیے سے زیادہ مضبوط پہیہ تیار کیا۔ دلچسپ انجینئرنگ کی رپورٹ کے مطابق کیلے کے فائبر سے تیار کردہ مواد قابل تجدید ٹیکنالوجیز کے لیے پائیدار مواد اور مینوفیکچرنگ الائنس، یا ایس ایم 2 اے آر ٹی، پروگرام کے تحت تیار کیا گیا۔

 یہ او آر این ایل کی مینوفیکچرنگ ڈیمونسٹریشن سہولت اور یونیورسٹی آف مین کے درمیان اشتراک سے ایک مشترکہ کوشش تھی، جسے ڈی او ای کے ایڈوانسڈ میٹریل اینڈ مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز آفس نے مالی اعانت فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں: انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ میں ایس آئی ایف سی کا کیا کردار ہے؟

سسٹین ایبل مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز گروپ میں ایسوسی ایٹ اسٹاف ممبر امبر ہبرڈ نے کہا کہ اس تحقیق کا مقصد طلبا کی صلاحیتوں اور بائیو بیسڈ مواد، ایڈیٹو مینوفیکچرنگ اور مجموعی طور پر پائیدار مینوفیکچرنگ کے لیے ڈیجیٹائزیشن کے ساتھ کام کرنے کے ان کے تجربے کو فروغ دینا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp