موٹیویشنل اسپیکر ساحل عدیم کے خلاف کراچی کے وکیل فتاح چانڈیو کی درخواست پر تھانہ سٹی کورٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ وکیل فتاح چانڈیو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ساحل عدیم نے سندھی قوم کی بے عزتی کی ہے۔
درج ایف آئی آر کے مطابق وکیل نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں ساحل عدیم کو بولتے سنا کہ غزوہ ہند نہیں بلکہ غزوہ سندھی کرا لیں۔ سندھی اپنی بیٹیوں کو چودھریوں اور وڈیروں کی امانت سمجھتے ہیں اور اپنی بیٹیوں کو گفٹ کرتے ہیں یہ لوگ ہندو ہیں اور ان سے بھی بدتر ہیں۔
مزید پڑھیں: موت کے فرشتے کا انٹرویو!
ایف آئی آر کے مطابق ساحل عدیم نے کہا ہے کہ سندھیوں کو شرم آنی چاہیے اور اسکے علاوہ بھی ایسے الفاظ استعمال کیے ہیں جو ناقابل استعمال ہیں۔
ساحل عدیم کی جانب سے سندھی قوم کی تذلیل کی ہے اور اس بیان کے خلاف کارروائی کی جائے وکیل کے مطابق انہیں ویڈیو ان کے وکیل دوست نے واٹس ایپ پر بھیجی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: طاغوت فیم ساحل عدیم کے لیے عزبہ عبداللہ نے نیا ویڈیو پیغام جاری کردیا
واضح رہے گزشتہ دنوں ساحل عدیم سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں بھی رہے ہیں انہوں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے 95 فیصد پاکستانی خواتین کو جاہل قرار دیا تھا۔