پاکستان ریلوے نے 22 مسافر ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ریلوے کے مطابق قراقرم ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس اور کوئٹہ تا کراچی چلنے والی واحد بولان میل کو آؤٹ سورس کیا جائے گا، یہ فیصلہ ٹرینوں کے خسارے میں چلنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تین ملکی ریلوے ٹریک معاہدہ، ہمیں بس رُلنے ہی میں ’چس‘ آتی ہے
مذکورہ بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا، مسافر ٹرینوں آؤٹ سورسنگ میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیاں یکم اگست تک درخواستیں دے سکتی ہیں، اے کیٹیگری ٹرینوں کی سیکیورٹی 5 ملین اور بی کیٹیگری کی سیکیورٹی 2 ملین مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان ریلوے کا شمسی توانائی سے مدد لینے کا بڑا منصوبہ، بچت کتنی ہوگی؟
سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کے مطابق کنٹریکٹ ان پارٹیوں کو دیا جائے گا جو عوام کو سہولتیں فراہم کریں گی، مسافروں کے حقوق اور سہولتوں کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا، اگر کنٹریکٹرز نے کرائے بڑھائے تو انہیں نوٹس دے کر کنٹریکٹ ختم کردیا جائے گا۔