چنگان السوین کا نیا بلیک ایڈیشن پاکستان میں چھا گیا

ہفتہ 13 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چنگان پاکستان نے السوین سیڈان کا بلیک ایڈیشن متعارف کرا دیا ہے جو خاص طور پر ٹاپ ٹیئر السوین 1.5 ڈی سی ٹی لومئیر ماڈل کے لیے ہے۔ گاڑی میں نت نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ السوین رینج میں 3 قسمیں شامل ہیں:

1.5 ڈی سی ٹی لومیئر،
1.5 ڈی سی ٹی کمفرٹ،
اور 1.3 ایم / ٹی۔

نیا بلیک ایڈیشن لومیئر کے لیے ایک منفرد سیاہ تھیم والا ڈیزائن پیش کرتا ہے۔ بلیک ایڈیشن کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

سیاہ سائیڈ آئینے
سیاہ پہیے
سیاہ چمڑے کی نشستیں
سیاہ چھت
سیاہ دروازے کے ہینڈل
سیاہ انٹیریئر

ایڈیشن لومئیر ویریئنٹ کی تمام خصوصیات کو برقرار رکھا گیا ہے، جیسے اینٹی پنچ کے ساتھ الیکٹرانک سنروف، اسٹارٹ اسٹاپ ٹیکنالوجی، کروز کنٹرول، ہیٹڈ سائیڈ مررز، اور ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (ٹی پی ایم ایس)، ایک منفرد سیاہ ڈیزائن کے اضافے کے ساتھ۔

مزید پڑھیں:گاڑی کی خریداری کے وقت فائلرز اور نان فائلرز پر کتنا ٹیکس لگے گا؟

بلیک ایڈیشن کی قیمت 45 لاکھ 74 ہزار روپے ہے جو معیاری لومئیر ماڈل کے مقابلے میں 25 روپے زیادہ ہے جو 45 لاکھ 49ہزار روپے روپے ہے۔ بلیک ایڈیشن کی بکنگ 10 لاکھ روپے کی ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp