کراچی ایئرپورٹ پر کھڑا پی آئی اے کا طیارہ اُس وقت بڑے حادثے سے بچ گیا جب اس سے پانی کی فراہمی پر مامور گاڑی جا ٹکرائی۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے طیارے کو 4 سال قبل پیش آنے والے حادثے کی سنسنی خیز تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی
کراچی ایئرپورٹ پر جہازوں کو پانی کی ترسیل پر مامور گاڑی کراچی سے اسلام آباد کے لیے پی آئی اے کی اضافی پرواز نمبر پی کے 8300 کے سے ٹکرا گئی۔ گاڑی طیارے کے نچلے حصے سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں رجسٹریشن نمبر اے پی بی ایچ ایچ کےحامل طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے حویلیاں حادثہ: مسافروں کے لواحقین 7 سال بعد بھی تحقیقات سے کیوں مطمئن نہیں؟
متعلقہ حکام کے مطابق طیارے کو مزید چیک اپ کے لیے پی آئی اے انجینرنگ روانہ کر دیا گیا ہے، جب کہ پرواز کے مسافروں کو دیگر پروازوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔














